پتوکی (ر پورٹنگ آن لائن ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020 کیلیے داخلے جاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی
کھلے رہیں گے, ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور سعیدکمبوہ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل
آفس قصور کے ڈائریکٹر محمدسعیدکمبوہ نے کا کہنا ہے کہ سمسٹر خزاں 2020 میٹرک، ایف اے،بی ایس پروگرام و دیگر مضامین میں
داخلے جاری ہیں ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی پروگرام سے وہ تمام طالب علم جو کسی وجہ سے اپنی
تعلیم جاری نہیں رکھ سکے داخلہ لے سکتے ہیں اور ریجنل آفس سے ہفتہ اور اتوار کو بھی فارم حاصل کرکیے جاسکتے ہیں۔