لاہورہائیکورٹ 170

پب جی گیم پر پابندی کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج کردی، نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روزلاہور ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی،درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ پب جی گیم سے معاشرے میں عدم برداشت پیدا ہورہا ہے اور نوجوان نسل اس گیم کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے، لہذا عدالت پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں