شنگھائی تعاون تنظیم

پا کستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم کا ڈیجیٹل اکنامک فورم چین کے شہر تھیئن جن میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فورم کے ایک اہم ایجنڈے کے طور پر، فورم میں ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کے متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔

فورم میں دستخط کی تقریب میں چین، پاکستان ، قازقستان، مصر سمیت دیگر ممالک نے کل 12 تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے جن میں سرحد پار ای کامرس، سمارٹ سٹیز سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

فورم میں بیک وقت “چائنا-ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی کوآپریشن کیس اسٹڈیز (2025)” کو بھی جاری کیا گیا تاکہ ایس سی او ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طلب اور رسد کے درمیان براہ راست مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔

حالیہ برسوں میں، ایس سی او ممالک نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق،2024 میں ایس سی او کے رکن ممالک کی آن لائن ریٹیل مارکیٹ کا پیمانہ 3.2 ٹریلین یو ایس ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ۔ مستقبل میں، ایس سی او ممالک ڈیٹا کے باہمی اعتماد کو بھی بڑھائیں گے اور “چھوٹے لیکن خوبصورت” ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کے متعدد منصوبوں کے نفاذ کو فروغ دیں گے۔