چین 43

پا کستان سمیت متعدد ممالک کا ایک چین کے اصول پر اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن)حال ہی میں، کئی ممالک کی جانب سے بیانات جاری ہوئے ہیں جن میں ایک چین کے اصول کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا گیا اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی گئی ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس تائیوان کو چین کا ایک لازم و ملزوم حصہ تسلیم کرتا ہے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ سربیا کے صدر وؤسک نے کہا کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا علاقہ ہے، اور سربیا اپنی تمام سیاسی طاقت کے ساتھ ایک چین کے اصول اور عوامی جمہوریہ چین کی حمایت کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، پاکستان ، کیوبا، وینزویلا، قازقستان، زمبابوے، بیلاروس، میانمار سمیت دیگر ممالک نے بھی ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں