رائے ونڈ(رپورٹنگ آن لائن )پاک پزنس ایکسپریس کے کرایوں میں ہوشربا اضافے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا،لاہور تا رائے ونڈ کرایہ 510روپے مقرر ہونے سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں،تمام لگژری ٹرینوں کا کرایہ 150سے 200روپے ہے،کرایوں میں کمی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ریلوئے حکام کی جانب سے لاہور تا کراچی چلائی جانیوالی پاک بزنس ایکسپریس کی تزئین آرائش کے بعد کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہونے سے لاہور تا رائے ونڈ سفر کرنیوالے ہزاروں مسافروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں،ریلوئے حکام نے لاہور تا رائے ونڈ کرایہ 510روپے جبکہ رائے ونڈ تا کوٹ لکھپت کرایہ 460روپے مقرر کر رکھا ہے جس سے مسافروں نے متبادل گاڑیوں میں سفر شروع کردیا ہے.
مسافروں کے مطابق کوٹ لکھپت اورلاہور کا سفر کرنیوالے مسافروں کو ریفرشمنٹ کی ضرورت نہیں ہے چند منٹو ں میں طے کرنیوالے سفر کے دوران مسافروں کو اتنا وقت میسر نہیں ہونا،پاک بزنس ایکسپریس چلانے سے قبل لاہور تا رائے ونڈ ہزاروں مسافر200روپے کرایہ اداکرکے سفر کرتے تھے لیکن ٹرین کی اپ گریڈیشن کے بعدکرایوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مسافروں نے اس ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ دیا ہے.
مقامی مسافروں کا کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے کے سفر میں ہمیں چائے،بوتل اور کھانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ریلوئے حکام اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے رائے ونڈ تا کوٹ لکھپت اور رائے ونڈ تا لاہور کا پرانا کرایہ بحال کرئے تاکہ عوامی کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ ریلوئے کو کروڑوں روپے آمدن حاصل ہو سکے۔