پاک فوج 41

پاک فوج علم و ہنر پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں

گوادر(رپورٹنگ آن لائن)پاک فوج علم و ہنر پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

پاک فوج کی جانب سے گوادر میں ڈھوریا اکیڈمی خواتین کے لیے نئے پروگرامز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں انگلش لینگویج، کمپیوٹر اور کڑھائی جیسی مہارتوں کے کورسز شامل ہیں۔

ڈھوریا اکیڈمی کے لیے لیپ ٹاپس، کروم بکس، کڑھائی کی مشینیں اور لائبریری کے لیے ای-بکس فراہم کی جائیں گی۔اس اقدام کا مقصد گوادر کی خواتین کو جدید ٹیکنالوجی اور ہنر سیکھنے کے مواقعے فراہم کرنا ہے۔

ان پروگرامز کے تحت خواتین کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اہل علاقہ نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں