آئی ایس پی آر

پاک فوج شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال سے متاثرہ افراد کو ہرممکن امداد فراہم کررہی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ہمارے جوان دادو

میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال سے متاثرہ افراد کو ہرممکن امداد فراہم کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر

کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آرمی انجینئرز

بوٹس کے ذریعے پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ پاک فوج نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے

ذریعے متاثرین کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے، بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانا بھی

فراہم کیا جارہا ہے جبکہ بیمار افراد کو ادویات کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔