پاک فوج

پاک فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی ایک دیوار ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار سے ملاقات کی۔ جس میں ملک میں امن و استحکام اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل بابر افتخار اور معاون خصوصی نے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کااعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں کا جذبہ لازوال ہے، پاکستان کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والوں کا قرض کبھی نہیں چکا سکتے، پاک فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی ایک دیوار ہیں۔