بابر سدھو 60

پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، ایئرچیف

رسالپور(رپورٹنگ آن لائن)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، رافیل طیاروں کی صلاجیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی۔

منگل کورسالپور میں پی اے ایف کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے سائبر وار فیئر میں برتری ثابت کی، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوئے، پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ہم نے روایتی دشمن کے ریڈار سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بناکر برتری حاصل کی۔

قبل ازیں رسالپور میں پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ منعقد ہوئی، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔پریڈ میں 151جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل تھے، نیویگیشن الفا،ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔اس پروقار تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس نے بھی پاس آؤٹ کیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں