اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سینیٹرفیصل جاویدنے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں،
گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بتایا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے دورہ بہت ہی کامیاب رہا، دونوں ممالک نے باہمی معاشی،تجارتی اورثقافتی تعلقات مزیدمستحکم کرنےکاعزم کیا،
فیصل جاویدنے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کی ہر لحاظ سے عزت افزائی خوش آئند ہے، وزیراعظم کے دورے کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔