پاک سرزمین پارٹی 216

پاک سرزمین پارٹی کا 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے 10محرم کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو صوبے کو سندھودیش نہیں بنانے دیں گے، 10محرم کے بعد کراچی اور سندھ کی سڑکوں پر آ رہے ہیں، ہم سڑکوں پر اپنے فیصلے کرائیں گے، ہم آخری خون کے قطرے تک لڑائی کریں گے ،

ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر بنا دیا، پیپلزپارٹی نے غیر منتخب رکن کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا، انہوں نے سیاسی کارکنوں کو وہ سیٹیں دیں جو الیکشن جیت کر ملتی ہیں، پیپلزپارٹی کے ظلم پر خاموش رہنا ساتھ دینے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلوچوں، پختونوں کو مہاجروں کیخلاف استعمال کرتی رہی، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی بھی لسانی جماعت سے نہیں ہوسکتا،

سندھ میں کوئی قومی جماعت آج تک نہیں ابھری، پیپلزپارٹی صوبے کو سندھودیش بناچکی، اعلان کرنا باقی ہے، سندھ میں کونسے غیر جمہوری اداروں نے انہیں کام کرنے سے روکا ہے ؟ کونسا غیر جمہوری ادارہ کہتا ہے سیاسی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر لگا دو، لسانیت کی بنیاد پر بات کرنیوالا پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچائے گا،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ میئر بنانا ہے تو انتخابات کرا دیں، لوگوں سے ووٹ لے لیں، میئر بنانے کے چکر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بھی نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں