کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا، جس کے بعد ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرامید ہیں کل بہت ساری چیزیں طے ہوں گی۔پاک سرزمین پارٹی کا سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف فوارہ چوک کے قریب دھرنا جاری ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے مذاکراتی وفد دھرنے کے مقام پر گیا اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی۔مذاکرات میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی، جبکہ پیپلزپارٹی کے وفد میں ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی شامل تھے۔مذکرات کے بعد پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جدوجہد ہمارا حق ہے۔
18ویں ترمیم کا پھل تمام صوبوں کیلئے ہے۔ ہم وزیراعلیٰ ہاوس جانے کیلئے یہاں جمع ہوئے۔ ہم بغیر کسی چیز کو نقصان پہنچائے بیٹھے ہیں۔ معاملے پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس پی سے دھرنے کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔
پرامید ہیں کل بہت ساری چیزیں طے ہوں گی۔ پہلے بھی گزارش کی تھی پھر گزارش کرتے ہیں دھرنا موخر کریں۔ کل ہماری دوبارہ میٹنگ ہوگی۔