فائونڈر گروپ

پاک ترک تجارت5ارب ڈالر تک بڑھانے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی’فائونڈر گروپ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن وپاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے وزیراعظم کے دورہ ترکی کے دوران تر کی کی سرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتوں کو خوش آئند قرار

دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان میںتوانائی، تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کو وزیراعظم نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ ترک پاکستان کا برادراسلامی ملک ہے پاکستان اور ترک کے درمیان تجارت5ارب ڈالر سے زائد تک بڑھانے کے مواقع موجود ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ رواں سال پاکستان اور ترکی کے درمیان31مئی سے آپریشنل ہونے والے اشیاء میں تجارت کے تاریخی معاہدے سے تجارت کے بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آئندہ تین سالوں میں دوطرفہ تجارت کے حجم کو5ارب ڈالر سالانہ کا ہدف قابل حصول ہے ۔پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تاریخی معاہدے سے کاروباری مواقعوں میں اضافہ سے ترکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ پاک ترک معاہدہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کی توسیع گنجائش موجود ہے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنانے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔