پاک انگلینڈ سیریز

پاک انگلینڈ سیریز سے قبل برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ

لندن (رپورٹنگ آن لائن ) پاک انگلینڈ سیریز سے قبل برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ، شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی، 26 اور 27 جولائی کو سرے بمقابلہ مڈل سیکس دوستانہ کاونٹی میچز میں شائقین کی کم تعداد کو اسٹیڈیم آنے دیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے تماشائیوں کو اسٹیڈیم کو رخ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آزمائشی طور پر رواں ماہ سے شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی۔

رواں ماہ کے آخر میں 26 اور 27 جولائی کو سرے بمقابلہ مڈل سیکس دوستانہ کاو¿نٹی میچز میں شائقین کی کم تعداد کو اسٹیڈیم آنے دیا جائے گا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب سے شائقین کی اسٹیڈیم واپسی کی اجازت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی محفوظ واپسی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل جائے گی۔