پاک افغان سرحد 241

پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) این سی او سی کی ہدایت پرطورخم بارڈر پرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی،پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔ اس متعلق منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں