محمد عامر

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ،اس پِچ پر تو بولرز کو گھر چلے جانا چاہیے، محمد عامر

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاک آسٹریلیا میچ کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں بیٹنگ وکٹ بنانے پر اظہار کہا ہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ،اس پِچ پر تو بولرز کو گھر چلے جانا چاہیے۔

محمد عامر نے پنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کی پِچ پر کہا کہ اس پِچ پر تو بولرز کو گھر چلے جانا چاہیے۔انہوں نے ہیش ٹیگ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا اور ایموجیز کا اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹرز آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ہی کھیل لیں۔