خواجہ سلمان رفیق

پاکستان کے نظام صحت میں آنکھوں کے شعبہ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے’خواجہ سلمان رفیق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی میوہسپتال کے40سال اور کالج آف آفتھلمولوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز کے 25 سال مکمل ہونے کی تقریب میں بطور مہما ن خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر محمدبابرقریشی نے بطورگیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے قبل عطیہ کی گئی موبائل وین کا بھی افتتاح کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی میوہسپتال کے40سال اور کالج آف آفتھلمولوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز کے25سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز،پروفیسراسداسلم خان،پرووائس چانسلرپروفیسرمحمدمعین،ڈاکٹرمریم ملک، پروفیسر ابراراشرف،پروفیسررضاعلی شاہ،پروفیسرناصرچوہدری،منزہ گیلانی، ڈاکٹر فاروق اعوان،فہمیدہ حسین نمائندہ پاکستان CBM، ڈاکٹر زاہدایچ اعوان انکلوزیو آئی ہیلتھ مینیجر،ڈاکٹرقرة العین ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف، فیکلٹی ممبران اور خواتین و حضرات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ آج ہم سب انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی میوہسپتال کے40سال اور کالج آف آفتھلمولوجی اینڈالائیڈ ویڑن سائنسز کے25سال مکمل ہونے کی سالگرہ منارہے ہیں۔دونوں اداروں نے آفتھلمولوجی کی دنیامیں علم،تحقیق اور آنکھوں کی بیماریوں کی آگاہی پھیلانے میں بنیادی کرداراداکیاہے۔پاکستان کے نظام صحت میں آنکھوں کے شعبہ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے ذریعے صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے حکومت پنجاب نے آنکھوں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں۔بین الاقوامی تنظیموں انٹرنیشنل ایجنسی فار پروینشن آف بلائینڈنس،عالمی ادارہ صحت،کرسچئین بلائینڈ مشن،سائٹ سیورز،برین ہولڈن ویژن انسٹی ٹیوٹ اور فریڈ ہولوزفاؤنڈیشن کے ذریعے صوبہ بھرمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی یونٹس کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔ہماری مشترکہ کاوشوں سے ڈائبیٹک ریٹینو پیتھی سکریننگ،ریٹینوپیتھی آف پری میچورٹی ڈیٹیکشن اور لوویژن ری ہیبلی ٹیشن کے پروگرامزمیں واضع بہتری آئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب سپیشلائزڈ پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز اور سب سپیشلٹی فیلوشپس کوفروغ دینے کیلئے کیپیسٹی بلڈنگ اور تربیت پر بھی خاص توجہ دے رہی ہے۔یہ اقدامات پاکستان کی خدمت کرنے والے پروفیشنلز کی صلاحتیوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرز کورنیا ٹرانسپلانٹ کی سہولت عوام کو بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔حکومت پنجاب کے تعاون سے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں پیڈریاٹرک آفتھلمولوجی ڈیپارٹمنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔

اس وقت ہم جدید تیکنیکی اور سائنسی دورسے گزر رہے ہیں۔جین تھریپی،آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور جدید امیجنگ ٹیکنیکس میں جدت لائی جارہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کو ان کے گھرکی دہلیزپر صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔لاہوراور سرگودھامیں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جارہے ہیں۔لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلا سرکاری نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ بنایاجارہاہے۔

چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام،چیف منسٹرزڈائیلسزپروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹوفار ٹرانسپلانٹ حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامزہیں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایازنے کہاکہ ہم دو اداروں کے 25 اور 40 سال مکمل ہونے پر خوشی منا رہے ہیں۔ اس سفر کا آغاز پروفیسر منیر الحق نے کیا اور بعد میں پروفیسر اسد اسلم خان اور پروفیسر معین نے اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار نبھایا۔

پروفیسر محمود ایازنے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمالوجی کے ذریعے نہ صرف پنجاب بھر بلکہ پورے ملک میں کسی نہ کسی صورت میں لوگوں کو بینائی کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ 9 ہسپتالوں میں وزیر صحت کی سرپرستی سے صحت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔