سیالکوٹ (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے،نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا، ہیں، انکو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں، عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور 22 کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے، اس دفعہ ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔
خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ساڑھے 3 سال قبل آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا، اسی ڈاکے کے اثرات پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں، پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قاتل بجٹ کو روکنے کی بہت کوشش کی، بجٹ پاس ہونے کے چند گھنٹوں میں بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں، عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے فنانسروں کو قوم کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور 22 کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، یہ ساڑھے 3 سال کا جو عرصہ گزرا ہے انکا بہت جلد احتتام ہو جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو، چور دروازوں سے قانون کی خلاف ورزی کرکے اقتداروں میں آنے والوں کی مثال عمران خان ہے ۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج عمران خان ہمارا اس لئے حکمران ہے کیونکہ ہم اپنےملکیمقاصد سے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے، لیکن اس دفعہ ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ نواز شریف کا دور ترقی کا دور تھا لوگوں خوشحال تھے، لیکن نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا، جولائی 2018 میں جو ہوا آج ہمارا بچہ بچہ اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ قرض نہیں لوں گا خودکشی کر لوں گا، آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لئے گئے لیکن اب خودکشی کرنے کے لئے غیرت کی ضرورت ہے، حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دڑاریں پڑ چکی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ بھی عمران خان کی جان کو رو رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ساڑھے 3 سال میں ہی انکا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے۔









