لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی معیشت بننے کی خبر قوم کو مبارک ہو ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور دنیا میں سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بھی بنایا، ، ڈیفالٹ کے کنارے ملنے والے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے بھی دور لے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کی فہرست میں 59 سے کم ہوکر 47 پر آنا وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب معاشی اقدامات کی گواہی ہے ،مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر پہلے ہی آ چکا ہے ،ریکارڈ ترسیلات زر اور سٹاک ایکسچینج کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا معاشی کامیابیوں کی دلیل ہے۔