لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی وجہ سے عالمی سطح پر سر بلند کھڑا ہے۔ وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ پاک پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
فیاض الحسن چوہان کا محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتع ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔