کیپٹن (ر)صفدر

پاکستان کے اصل وارث نواز شریف اور اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں، کیپٹن (ر)صفدر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار ملک کے اصل وارث ہیں جو جلد ہی پاکستان واپس آرہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر کیپٹن(ر) صفدر اور ن لیگ کے وکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمیشہ مظلوموں کی آواز عوام تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر اوگی پی ٹی آئی کے ورکر کے طور پر کام کیا جس کی وجہ سے تحصیل اوگی کا الیکشن چوری کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کا دھاندلی والا الیکشن تھا جسے خلائی مخلوق نے جتوایا تھا اور ہم لوگ آج اذیت کے دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ 2018 کا الیکشن شفاف نہیں تھا۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اب انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا لیکن الیکشن ہوگا یا نہیں یہ تو بنی گالا سے کوئی جن ہی بتا سکتا ہے۔