آئینی عدالت 51

پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنی پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا۔

پیر کو وفاقی آئینی عدالت کے بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کیا، چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سماعت بنچ چیف جسٹس امین الدین، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دیئے، بنچ ایک میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بنچ3 میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں