لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ”جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو”کی ریلیز کو موخر کر دیا گیا ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی کاسٹ پر مبنی یہ سیریز ابتدائی طور پر جون 2025 میں ریلیز ہونے والی تھی، تاہم اب اسے رواں سال کے آخر تک موخر کر دیا گیا ہے۔
نئی متوقع تاریخ اکتوبر یا نومبر 2025 بتائی جا رہی ہے، لیکن حتمی دن کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیریز کی پوسٹ پروڈکشن میں اضافی وقت درکار ہے تاکہ ناظرین کو ایک اعلی معیار کی پروڈکشن فراہم کی جا سکے۔ ٹیم کی جانب سے یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام تکنیکی پہلوں کو مکمل اور بہتر انداز میں نمٹایا جا سکے.
تاکہ عالمی سطح پر ایک مثبت تاثر قائم کیا ہو۔یہ سیریز پاکستانی ناظرین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ناظرین کی بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیونکہ اس میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹار کاسٹنگ کی گئی ہے جن میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقرا عزیز، احد رضا میر اور بلال اشرف شامل ہیں۔