اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان میں خواتین کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے ۔ ”خواتین کے حقوق کے تناظر میں آئین کے مطالعہ ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان میں خواتین کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے ۔
انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ برائے خواتین کے حقوق میں پاکستان بہت پیچھے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جس کی 50 فیصد آبادی کو صنفی امتیاز کا سامنا ہو ۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔وزیر قانون و انصاف نے پارلیمان کی قائمہ کمیٹیوں کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔