پاکستان

پاکستان کی ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کی فتح کے بعد کشمیری طلبہ پر حملوں کے واقعات کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کی فتح کے بعد کشمیری طلبہ پر حملوں کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانو ں کے خلاف یہ نفرت آمیز رویہ بی جے پی آر ایس ایس کی انتہاپسند ہندوتوا ذہنیت کا عکاس ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں اور طلبا پر کالے قوانین اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاو کے قوانین کے الزامات عاید کیے جا رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ نفرت کا پرچار اور اسلامو فوبیا بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا عکاس ہے،بھارتی حکومت ٹی 20 کرکٹ میچ کی آڑ میں مسلم اقلیت اور کشمیری نوجوانوں کے خلاف تشدد کی تحقیقات کے لیے عملی اقدامات اختیار کرے۔