کراچی (رپورٹںگ آن لائن) پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے۔ جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور پریس بھی کریں گے۔
بعدازاں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔ اس کے علاوہ جیسن گلیسپی کی (آج) پیر کو لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔