فواد چوہدری 211

پاکستان کی معیشت چار فیصد بڑھوتری کے حساب سے بڑھ رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت چار فیصد بڑھوتری کے حساب سے بڑھ رہی ہے، پا کستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں،کورونا کی صورتحال ہندوستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ای سی او پارلیمانی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات سے کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان کی معیشت چار فیصد بڑھوتری کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں جبکہ اب موجودہ صورتحال میں پاکستان میں کورونا کی شرح کم ہو کر چار فیصد تک آ گئی ہے اور پاکستان میں کورونا کی صورتحال ہندوستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں