نواز شریف

پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے ، نواز شریف

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں لیگی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معیشت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس دوران نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کریگا اور عوام خوشحال ہوں گے۔سابق وزیراعظم نے کہ ا کہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کیمسائل کوحل کرنا ہمارا فرض ہے۔