شہباز گل

پاکستان کی لوٹی ہو ئی دولت واپس لینا وزیر اعظم کا اہم مشن ہے،شہباز گل

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )وزیر اعظم کے معا ون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی لوٹی ہو ئی دولت واپس لینا وزیر اعظم کا اہم مشن ہے مشکل وقت میں کڑوی گولی کھا نا وقت کی ضرورت تھی وزیر اعظم عمران خان کی مثبت پا لیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری کا ریوایول ہوا پاور لومز انڈسٹری کو 2ہزار سے زائد پاور لومز عرکر کی ضرورت ہے

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مشکل وقت گزر چکا ہے سا بقہ حکمرانوں نے ملک کی دولت کو جس طرح لوٹا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی پاکستان کی لوٹر ہو ئی دولت واپس لانا وزیر اعظم کا اہم مشن ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی انڈسٹری کے لیے مثبت پا لیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں انڈسٹری ایک مرتبہ پھر ریوایول کی طرف گا مزن ہے 50ہزار سے زائد پاور لومز چل پڑی ہیں مزید30ہزار نئی لگ رہی ہیں صرف فیصل آباد پاور لومز انڈسٹری کو 2 لاکھ سے زا ئد پاور لومز ورکرز کی ضرورت ہے

عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب ملک اور عوام کی خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے وزیر اعظم پاکستان کی غریب عوام کے بہت قریب ہیں غریب عوام کو سہولیات دینے کے لیے وہ ہر سظح تک جا نے کے لیے تیار ہیں۔