احسن اقبال

پاکستان کی عوام مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکی ہے، احسن اقبال

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اس مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکی ہے ، عمران خان عدم اعتماد کی شکست سے بچنے کیلئے یا اس کا داغ دھونے کیلئے ہجوم گردی کا سہارا لے رہے ہیں،وزرا کے بیانات ہیں کہ رکن اسمبلی کو ہمارے ہجوم سے گزرنا ہوگا، اس طرح کے اقدامات ہٹلر اپنے مخالفین کیلئے استعمال کرتا تھا۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں، اگر وہ ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں، اس وقت ہر اتحادی کو ایوان میں بھی اور عوام کی عدالت میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اس مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکی ہے، عوام اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، اگر کوئی بھی اس مہنگائی حکومت کو ووٹ دے گا اگلے الیکشن میں اس سے بدترین انتقام لے گا۔