کرکٹ آسٹریلیا 156

پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، معلومات کے بعد متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل مکمل سیریز کیلئے اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔دوسری جانب چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان ختم کرنے کیلئے پر تول رہا ہے۔ اب بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں