اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرفہرست کارپوریشنز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری اپیل پر کم تنخواہ والے ملازمین کی اجرت میں 44فیصد جبکہ دیگر کی تنخواہوں میں 15-25فیصد اضافے کے اعلان پر میں سیرین ایئر کے ایئر وائس مارشل (ر)صفدر کامشکورہوں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 950ارب کا منافع کمانے والی پاکستان کی بڑی 100کارپوریشنز سے بھی میری التماس ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔
