ثمینہ عارف علوی

پاکستان کی تعمیر وترقی میں ہرشخص اپنا کرداراداکرسکتاہے، ثمینہ عارف علوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول اسلامی جمہوریہ پاکستان بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہرشخص کی اپنی اہمیت ہے اوروہ اس کی تعمیر وترقی میں اپناکرداراداکرسکتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے صبح” تارے زمین پرٹرسٹ”کے زیراہتمام ناداربچوںاوربیوائوں کوچھت فراہم کرنے کے لئے تعمیر کئے جانے والے دارا لسکون شیلٹرہومزفیز ٹوکاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرتارے زمین پرٹرسٹ کے بانی کاشف ریاض اورچیف ایگزیکٹوآفیسرفادیہ کاشف بھی موجودتھیں۔بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ دارالسکون میں جھگیوں میں رہنے والی بیوائوں اوربے سہاراافرادکیلئے مزید 36گھرتعمیر کئے جائیں گے،خوشی کے بات یہ ہے کہ اس جگہ پرپہلے ہی 29خاندان موجودہیں اوران کی زندگیوں میں یہ ٹرسٹ تبدیلی لاچکاہے،ان خاندانوں کے 200سے زیادہ بچے پہلے سے زیرتعلیم ہیں اب اس میں مزید 36خاندانوں کااضافہ ہواہے ،یہ بات قابل تعریف ہے کہ آپ ان لوگوں کے لئے نہ صرف رہائش بلکہ ان کے بچوں کی تعلیم کابندوبست بھی کررہے ہیں،

آپ نے بے گھر اوربے روز گار افراد کے لئے 36گھر بنانے کاجومشن شروع کیاہے وہ اس معاشرے میں بہتری لانے کے لئے ایک اچھی کوشش ہے۔بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ غورکریں کہ ہم اپنے معاشرے میں پسماندہ بچوں کی مددکے لئے کیاکرسکتے ہیں ،میں تمام فلاحی تنظیموں اورمعاشرے کے خوشحال اورصاحب ثروت افرادسے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا وقت اوروسائل ان بچوں کی فلاح کے لئے عطیہ کریں ،اگرہم میں سے کوئی تھوڑی تھوڑی بھی مددکرتاہے تواس سے ان بچوں کی زندگی پربہت مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملتان کوصوفیاء کاشہر بھی کہاجاتاہے اورصوفیاء نے علم کی روشنی اوردین کی آگاہی پھیلانے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔مجھے خوشی ہے کہ آپ بھی اسی جذبے سے کام کررہے ہیں۔

یہ شہر دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے اوراب ترقی کررہاہے۔یہاں آج کل پی ایس ایل کے میچ بھی منعقدہورہے ہیں جن میں شرکت کے لئے قومی اورعالمی سطح کے کھلاڑی ملتان آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا مشن جاری رکھناچاہیے میں آپ کو نصحیت کرتی ہوں کہ کبھی ہمت نہ ہارے ،آپ کایقین اورثابت قدمی آپ کی طاقت ہے۔