کراچی (رپورٹنگ آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ترین رہنما اوت وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہر فرد کو اپنا کام ایمانداری سے کرنا ہوگا۔کراچی میں کے ایم سی ایک بڑا ادارہ اور کراچی کی پہچان ہے کراچی گیمز نے اسکی اہمیت وقعت اور کارکردگی کو چار چاندلگا دیئے۔ مل یں معاشی بحران اور مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں بہترین تحفہ ہے ۔ کراچی کھیلے گا اور کراچی کے کھلاڑی اب ہر فیلڈ میں نظر آئیں گے۔
سید امین الحق وفاقی وزیرآئی ٹی و سینئر ترین رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آئی ٹی کے میدان میں جدت پسندی لائے ہیں ۔ کراچی میں آئی ٹی پارک اور ہم جدید ترین سہولت کے لئے کو شاں ہیں ۔ ہر فرد کی ضرورت موبائل فون اور آئی اٹی بن چکی ہے۔ڈاکٹر سیف الرحمان نے کے ایم سی کو بہترین ادارہ اور صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر پانچ ہزار کھلارٰیوں میں ایک نئی روح بھر دی ہے۔ سید امین الحق نے کہا کہ سیاسی موسم کتنا ہپی گرم ہو ملک کی سلامتی اسکی ترقی اور اسے ڈیفالٹ سے نکالنے کے لئے ہمیں خصوصی کردار ادا کرنا پوگا۔ پاکستان بریء حالات سے نکل آئی گا اسکے خلاف سازشیں بند کی جائیں ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کراچی کے ہیرو سید سیف الرحمان نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے کراچی کے ٹیلنٹ کو بیا لیس کھیلوں کے ذریعے نکالا کون کہتا ہے کہ یپہاں ٹیلنٹ نہیں ۔
وسائل کے بغیر اسپانسرز اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مدد سے وہ کر دکھایا جس پر ضمیر مطمئن ہے کراچی کے فرسٹریشن کے شکار افراد کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی ضرورت ہے ہم نے انہیں موقع دیا ۔ بیالیس کھیل کے ساتھ روایتی کھیل بھی کھیلے ۔ڈاکٹر سیف الرحمان ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم نے بچپن کے کھیل پہل دوج ، مکا بازی ، لڈو ، کیرم ہر کھیل کو کھلا کر بتادیا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور اپنے بڑوں کی روایت نہیں بھولے والدین کی یاد آگئی۔ لیکن چہروں پر خوشی دیکھ کر سب بھول گئے۔ اور اور اور اور کراچی کی روشنیوں سڑکوں اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی یہی مشن ہے۔ سید شجاعت حسین میونسپل کمشنر نے کہا کہ کے ایم سی کے ادارے نے بڑے بڑے کام کئے ہیں ۔ کھلاڑیوں کو یہ موقع بڑے دل اور شہر میں مثبت سرگرمیوں کے لئے دیا ہے۔
سی ایس ایس کی تیاری بھی کرائی جا رہی ہے اور ٹریننگز بھی دی جا رہی ہیں ۔ ڈاکٹر سیف کے ایم سی کو ملک کا سب سے بہتر ادارہ بنا رہے ہیں سینئر ڈائریکٹر اور روح روان کرکٹ رضا عباس رضوی نے کہا کہ49 ٹیموں نے حصہ لیا۔ کراچی کے مختلف گرائونڈز میں میچ ہوئے ۔ کے ایم سی ٹیم نے فائل جیت کر کیٹروپولیٹن ٹیم کو شکست دی ۔ کے ایم سی نے جیت کر چار چاند لگا دیئے۔ ہم ہر میدان میں نتیجہ دے سکتے ہیں کراچی ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے۔ سینئر ڈائریکٹر سی ایس آر سیف عباس حسنی نے کہا کہ تمام تر کھیلوں میں جان ڈالنے والی ہماری انتظامیہ تھی۔ ہولی بیچ میں آئی تو اسکا بھی اقلیتوں کو موقع دیا۔ کراچی اب ترقی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اسے اب روکنا ممکن نہیں ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان نے کہا کہ کراچی کو صرف ایک اچھا ایڈمنسٹر یٹر نہیں ملا بلکہ ڈائنا مک افسر ملا جو نا ممکن کو ممکن کرکے دکھاتا ہے ۔ کراچی کاہیہ چلتا ہے تو ملک کا پہیہ چلتا ہے ۔
سارے افسران مبارکباد اور تعریف کے مستحق ہیں۔ جس طرح کھیل میں انقلاب برپا کیا کے ایم سی افسران اپنے محکموں میں بھی جاندار کام کرکے نام روشن کریں گےَ ۔ بشیر احمد صدیقی سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہکے ایم سی کی ترقی کا گراف بلند ہو رہا ہے اب ڈاکٹر سیف ارحمان نئی جدت کے ساتھ ترقی اور کے ایم سی کو آگے ہی آگے لے جانے کاکام کریں گے ۔ بہترین کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ڈائریکٹر فیصل رضوی نے کہا کہ ڈائریکٹر آئی ٹی کے ایم سی، جیت نے کے ایم سی کو نئے رنگ اور فتح کا نشہ بھی دے دیا۔ کامیابی صرف ایڈمنسٹریٹر کی محنت کا شاخسانہ ہے۔سینئر ڈائریکٹر نعمان ارشد سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نے کہا کہ ہم سب کراچی ہائٹس ہیں پوار سندھ ملک ہم سب کا ہے اب اگلے مقابلے ان کے ساتھ ہونے چاہئیں ۔ محترمہ ہما ، سینئر کھلاڑی ، شائقین کرکٹ اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔