فواد چوہدری

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے،کرسمس کی دلچسپ اور زبردست تاریخ ہے، ہر نئی صدی میں کرسمس میں نئے رنگ بھرتے گئے،سمس کو ہمیشہ خوشیوں کا تہوار تصور کیا جاتا ہے، پاکستان کے قیام کا بڑا مقصد اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا۔

انہوں نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی آئین ساز اسمبلی سے خطاب میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے اندر اقلیتوں کے کردار کو مزید سراہا جائے گا، وزارت اطلاعات اور اے پی پی میں کرسمس کی تقریب کے انعقاد پر خوشی ہوئی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بتایا جا سکے کہ ریاست میں تمام اقلیتوں کے لوگ شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی جبکہ مسیحی ملازمین میں سوینئرز بھی تقسیم کئے۔