پنجاب کی جیلوں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ۔۔۔قیدیوں کے لئے بڑی سہولت

جعفر بن یار

رپورٹنگ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان کو گھر والوں سے ویڈیو کال پر رابطہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اور اس حوالے سے
آئندہ چند دنوں میں لاہور کی دونوں جیلوں سنٹرل جیل لاہور کوٹ لکھپت اور ڈسٹرکٹ جیل سے منصوبے کو باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا۔
 پنجاب کی جیلوں
واضح رہے کہ اس
اس سے قبل پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان کی فون پر گھر والوں سے بات کروائی جاتی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ
جیلوں میں قید ملزمان کو بیرون ممالک کال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی
 پنجاب کی جیلوں
بیرون ملک بھی ملزمان کو ویڈیو کال کروائی جائے گی ۔ نئے فیصلے کی روشنی میں
آئندہ ایک قیدی تیس منٹ کی کال کرنے کی بجائے مہینے میں 15 15 منٹ کی چار کالیں کر سکے گا ۔واضح رہے کہ
پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان کو 5 نمبروں پر کال کرنے کی سہولت میسر ہے ۔۔
 پنجاب کی جیلوں
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے نئے منصوبے کو شروع کرنے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب بہت کام کر رہے ہیں۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں قیدیوں کے لئے افطاری اور سحری کا بہت اچھے انتظامات کئے جا رہے ہیں