عطا اللہ تارڑ

پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کا یہ دورہ ایک تاریخی دورہ تھا ‘عطااللہ تارڑ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے وزیراعظم کا دورہ سعودیہ کامیاب رہا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی،اللہ کا شکر ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اللہ نے سرخرو کیا.

پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو دن کی روشنی میں چت کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی تھی جن کی قیادت میں اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔عطا اللہ تارڑ نے پی پی 163 کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران رکن اسمبلی بی بی وڈیری نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے عید ملی اور مبارکباد دی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ کا خاص کرم ہے ہمارے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کھلے ،سعودی عرب ،ایران، ترکیہ ،آزر بائیجان اور تاجکستان کے دورے کامیاب رہے، پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کا یہ دورہ ایک تاریخی دورہ تھا، دنیا نے دیکھا ہمارا بیانیہ سچ پر مبنی تھا۔انہوںنے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، بھارت جنگ بھی ہارا اور مار بھی کھائی اور دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہے، نریندر مودی آج سرینڈر مودی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے بھارتی پراپیگنڈے کو پوری طرح پرکھا اور ان کا جھوٹ دنیا کے سامنے آیا، سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، اب وقت آگیا ہے ہے کہ معاشی طور پر ملک کو مضبوط کریں، عسکری لحاظ سے تو پاکستان کی شناخت واضح ہوگئی اب معاشی طاقت بننا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی گاڑی ڈرائیو کی اور ظہرانے کے مقام پر خود لے کر گئے، سعودی قیادت نے ہمیشہ عزت دی ہے لیکن اس مرتبہ بہت پذیرائی ہوئی۔