شعیب اختر 168

پاکستان کیلئے جو تکالیف اٹھائیں وہ دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں ، شعیب اختر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے جو تکالیف اٹھائیں وہ دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کیلئے خود میں پائے جانے والے جذبے کا اظہار کیا۔شیئر کی گئی ویڈیو میں شعیب اختر کو گھٹنے میں انجکشن لگواتے اور اس دوران برداشت کیے جانے والے درد سے کراہتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شعیب اختر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے دوران جو تکالیف اٹھائیں، اگر ایک بار پھر موقع ملے تو دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں۔کیپشن میں فاسٹ بولر کی جانب سے انجکشن لگوانے کی وجہ بھی بتائی گئی، شعیب اختر نے بتایا کہ چونکہ میرے آپریشن میں 2 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے لہٰذا مجھے اس انجکشن کا سہارا لینا پڑا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو اپنی گھٹنوں کی سرجری کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی گھٹنوں کی سرجری کیلئے آسٹریلیا کے شہر میلبرن جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں