اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے واضح الفاظ میں اسرائیل اور امریکا کے حملے کی مذمت کی ہے، افغانستان جنگ ہو یا بیرونی مداخلت، پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ حکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط ہیں، قوم بانی کی صحت پر شدید تشویش میں مبتلا ہے، ملاقات فوری کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی صرف تحریک انصاف کا انفارمیشن ڈپارٹمنٹ جاری کرتا ہے، بیرون ملک موجود سوشل میڈیا کارکن پارٹی کے ماتحت کام نہیں کرتے۔









