پرویز رشید

پاکستان کو شتر مرغ ریاست بننے سے روکنے والی جدوجہد زندہ باد، پرویز رشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کو شتر مرغ ریاست بننے سے روکنے والی جدوجہد زندہ باد۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں صحافی برادری کے احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ شترمرغ حقائق کا مقابلہ کرنے کی بجائے ریت میں منہ چھپا لیتا ہے، فلم اور کیمرے کو بند کرنے والی ریاستیں اور سماج شتر مرغ ریاستیں اور سماجی کہلائیں گی، پاکستان کو شتر مرغ ریاست بننے سے روکنے والی جدوجہد زندہ باد۔