برطانیہ 198

پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے، برطانیہ

لندن( رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کورونا صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بورس جانسن نے کہا کہ افغان چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں