کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترکیہ، سعودیہ اور امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ رویے کی تحسین کرتے ہیں۔ ایران امریکا جنگ بندی مثبت پیش رفت ہے۔ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے موقع پر اپوزیشن کا جلسہ منسوخ کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم قومی مفاد میں ہے ۔ باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن مل کر متفقہ لائحہ عمل طے کریں تو بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس پیش رفت سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے اور معیشت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔مفتی منیب الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مثبت اقدامات سے قومی تشخص مضبوط ہوگا۔ پاکستان کو ترکی، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ جنگ بندی کو پٹڑی سے اتارنے کی کوششیں عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔









