شبلی فراز

پاکستان کو بھی کرونا کی وبا کا سامنا ہے،لیکن ترقی یافتہ دنیا کے مقابلے میں ہمارے چیلینجز مختلف تھے، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کرونا کی وبا کا سامنا ہے،لیکن ترقی یافتہ دنیا کے مقابلے میں ہمارے چیلینجز مختلف تھے، ایک طرف ہمیں وبائی مرض کو قابو کرنا تھا اور دوسری طرف ہم ملک کو بند کرنے اور لوگوں کے بھوکے مرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔

پاکستان سائنس فانڈیشن کے زیراہتمام آن لائن ورکشاپ، “پینڈیمک پریپیرڈنس، سائنس اینڈ کانٹرمیرز” سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے “سمارٹ لاک ڈان” کی پالیسی کو اپنایا، معاشرے کے مختلف طبقات جیسے مذہبی رہنماں ، ماہرین تعلیم اور مخیر حضرات نے اس عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ بین الاقوامی سطح پر بھی ، ہماری کوششوں اور پالیسیوں کو سراہا گیا۔

تاہم ،اس ضمن میں سائنسدانوں اور محققین کی رائے انتہائی اہم ہے اس طرح کی ورکشاپس اور معلوماتی اجتماعات سے ہمارے ملک اور خطے میں وبائی امراض کے پھیلا کو روکنے کے لیے مزید معلومات مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ان مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔