خواجہ آصف 47

پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث پوری دنیا نے تسلیم کر لیا، خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کر لیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جنگ بندی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر وفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو عزت دی، آج پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے ۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عرب بھائیوں، عالمی طاقت امریکہ سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں، سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں نے پناہ کامیابیاں سمیٹیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ثابت ہوتا ہے کہ طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے، مودی فارغ ہوگیا، اس کے پلے کچھ نہیں رہا، بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہے گا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایک سال کے اندر اللہ نے بہتر کرم اور فضل کیا، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، بھارت ابھی تک اپنی عزت بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بڑی کامیابیوں کے بعد بحیثیت قوم اب ہمیں داخلی محاذ، معیشت اور دہشتگردی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو بھی اس بات کی حیا کرنی چاہئے جو ہم نے اتنے برس میزبانی کی، اگر افغانستان اس میزبانی کی حیا نہیں کرتا تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں