مسرت چیمہ

پاکستان کو آئین ، قانون کے راستے پر چلانے کی عمران خان کی کمٹمنٹ میں کمی نہیں آئی’ مسرت چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود پاکستان کو آئین و قانون کے راستے پر چلانے کی عمران خان کی کمٹمنٹ میں کوئی کمی نہیں آئی ،

مسلط کیا گیا ٹولہ اچھی طرح جان لے خوف کی فضا ء پیدا کر کے حالات میں سدھار نہیں لایا جاسکتا ہے ، پی ٹی آئی کھلے دل اور کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے اس لئے حکومت کے قول و فعل میں بھی تضاد نہیں ہونا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ آپ کسی بھی باشعور انسان سے پوچھ لیں وہ موجودہ حکومت کے وجود پر سوال اٹھائے گا ،کیا ایسی حکومت ملک کے لئے فیصلے کر سکتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران خود بھی جانتے ہیں وہ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدار پر براجمان ہیں اور ان کی اخلاقی طو رپر کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ ہمیں انگیج نہ کیا جائے ، ،طاقت کا اندھا دھند استعمال اورتکبرانہ انداز کسی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔
٭٭٭٭٭