امیر مقام 50

پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،امیر مقام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارتی یومِ جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ ہے،پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا حقِ خودارادیت غصب کر کے جمہوریت کا ڈھونگ رچا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوری ملکوں کے لیے ایک کلنک کا ٹیکہ ہے، کنٹرول لائن کے دونوں جانب پاکستان اور دنیا بھر کے کشمیری بھارتی یومِ جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں