کشمیری عوام

پاکستان کشمیری عوام کے حصول انصاف کی لڑائی میں ان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو انصاف ضرور ملے گا ،وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حصول انصاف کی لڑائی میں ساتھ ہے۔19جولائی کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری یوم الحاق پاکستان منایاجاتا ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے یوم الحاق پاکستان منایا، آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی، میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دینے کاعزم دہراتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ اور عالمی قوانین سے تسلیم شدہ ہے، کشمیری ہندوتوا نظریہ والی بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حصول انصاف کی لڑائی میں ان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔