اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا میزائیل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائیل پروگرامز سے ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید موثر ہو گی۔