علی امین گنڈاپور

پاکستان کا قیام اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم اور قائداعظم کی بے لوث قیادت کا نتیجہ ہے،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم اور قائداعظم کی بے لوث قیادت کا نتیجہ ہے،کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی نامکمل ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قیام اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم اور قائداعظم کی بے لوث قیادت کا نتیجہ ہے، پوری پاکستانی قوم اپنے یوم آزادی کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی نامکمل ہے، عمران خان پاکستانیوں کو ایک خوددار قوم کی طرح اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کو حقیقی آزادی کے ثمرات دلوانے کے لیے کوشاں ہیں۔