اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان نے بھارت میں 7کلونیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں،
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں ایٹمی مواد یا نیچرل یورینیم قبضے میں لیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 7کلویورینیم ایک غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیاگیا، 7 کلو نیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پرتشویش ہے،
ترجمان کا کہنا تھا کہ نیچرل یورنیم غیرمجازشخص سے تحویل میں لیے جانے پر کئی سوالات نے جنم لیا ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد ملنا اچنبے کی بات ہے،دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں، تحقیقات کرائی جائیں بھاری مقدارمیں ایٹمی موادریاستی کنٹرول سے باہر کیسے نکلا اور بھارتی حکام ان وجوہات کی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیم چوری ہوا۔